وزیر اعلیٰ کے پی نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (پاکستان امیج) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ کے حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کی مسلسل خلاف ورزی ناقابل قبول ہے اور اس پر سخت کارروائی کی جائے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جیل انتظامیہ کے اس رویے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عدالتی احکامات کی تعمیل یقینی بنائی جا سکے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *