اسلام آباد (پاکستان امیج) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری کر دی اجائے گا یا سزا سنائی جائے گی ، فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔
نجی ٹی سی دنیا نیوز کےمطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔
اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت کے روبرو دلائل میں کہا کہ گزشتہ برس 22 نومبرکو بری کرنے کی درخواست پر دلائل سنے گئے، عدالت نے اسحاق ڈار کو بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ بھی سنا دیا تھا۔
نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی کا کہنا تھا کہ ابھی تو یہ بتانا ہے کہ کیس کو چلانا بھی بنتا ہے یا نہیں۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا نیا قانون اس پر نافذ ہوتاہے؟ وکیل قاضی مصباح نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریفرنس بند کرنے کی بجائے اسحاق ڈار کو بری کیا گیا تھا، پراسیکیوشن اسحاق ڈار کے خلاف ثبوت پیش کرنے پر ناکام رہی۔
نیب پراسیکیوٹر اور اسحاق ڈار کے وکیل نے دلائل مکمل کئے تو عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جج محمد بشیر فیصلہ 21 اکتوبر کو سنائیں گے۔
Pakistan Image