مسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے مرحوم کے بھائی، سابق آئی جی موٹر وے اور سابق ایم این اے نثار احمد چیمہ سے تعزیت کرتے ہوئے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ افتخار احمد چیمہ مرحوم ایک مخلص، محب وطن اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار سیاستدان تھے جنہوں نے ہمیشہ قومی مفاد کو مقدم رکھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ افتخار احمد چیمہ کی سیاسی و عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کا کردار آنے والی نسلوں کے لیے مثال رہے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *