کراچی والوں نے ای چالان سے بچنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا

کراچی (پاکستان امیج)کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جاری کیے جانے والے پے درپے جرمانوں سے بچنے کے لیے لوگوں نے ایک انوکھا طریقہ تلاش کیا ہے۔

اس ضمن میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ٹی شرٹ وائرل ہوگئی ہے، جس پر سیٹ بیلٹ کا سیاہ پرنٹ بنا ہوا ہے۔

یہ ٹی شرٹ دیکھنے میں یوں محسوس ہوتی ہے جیسے گاڑی میں بیٹھا شخص سیٹ بیلٹ باندھے ہوئے ہو۔

یہ دلچسپ آئیڈیا ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور ایکس پر تیزی سے مقبول ہورہا ہے، جہاں متعدد صارفین اس ٹی شرٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اسے ٹریفک جرمانوں سے بچنے کا ’’اسمارٹ طریقہ‘‘ قرار دے رہے ہیں۔

یہ رجحان اس وقت شروع ہوا جب کراچی، لاہور اور فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں ٹریفک پولیس نے جدید ای چالان سسٹم کے تحت جرمانے جاری کرنا شروع کیے۔

یہ سسٹم نگرانی کے کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر خلاف ورزیاں شناخت کرتا ہے، جن میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنا، سگنل توڑنا اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال شامل ہیں۔

کراچی میں ٹریفک پولیس نے حال ہی میں ہزاروں لوگوں کو سیٹ بیلٹ نہ پہننے اور دیگر خلاف ورزیوں پر ای چالان جاری کیے۔ جرمانوں کی رقم براہِ راست گاڑی کے مالک کے رجسٹرڈ پتے پر بھیجی جا رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *