جعلسازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار

پشاور(پاکستان امیج) ایف آئی اے نے جعلسازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں صدیق اللہ، سمیع اللہ، فیاض خان اور یونس خان شامل ہیں، گرفتار ملزم صدیق اللہ افغان شہری ہے، افغان شہری جعلی دستاویزات پر پاکستانی شہریت کی کوشش کر رہا تھا۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم یونس خان نے خود کو افغان شہری کے والد کے طور پر پیش کیا، یونس خان نے جعلسازی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ملزم فیاض خان اور سمیع اللہ نے بطور گواہ اور تصدیق کنندگان کا کردار ادا کیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق صدیق اللہ کی پاکستانی شہریت کی غیر قانونی تصدیق کی گئی، تمام ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *