محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمادی الثانی کا چاند 20 نومبر کو صبح 11 بج کر 47 منٹ پر پیدا ہوگا، رویتِ ہلال کے امکانات 21 نومبر کی شام واضح قراردیے گئے،غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 30 گھنٹے 21 منٹ ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی بلندی 5 درجے اور سمت 238 ڈگری رہے گی،غروبِ آفتاب کے بعد چاند 35 منٹ تک افق پر موجود رہے گا،چاند کی روشنی 1.58 فیصد ریکارڈ، نظر آنے کے امکانات مضبوط ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے،موسم سازگار رہا تو چاند بہ آسانی دیکھا جا سکے گا،چاند نظر آنے کی صورت میں یکم جمادی الثانی 22 نومبر کو متوقع ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *