وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 27 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 27 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں 27 آئینی ترمیم کی منظوری دی جاتی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 وی آئینی ترمیم سے متعلق وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا ہے، وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات میں بلدیاتی مسودے کو 27 ویں ترمیم میں شامل کرنے کا یقین دلایا جس کے بعد متحدہ نے بھی ترمیم کی حمایت کر دی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کے سوا باقی تمام نکات مسترد کر دیئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *