شاہد آفریدی کی بہن شدید علیل، مداحوں سے دعا کی اپیل

لاہور (پاکستان امیج) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بہن کی حالت تشویشناک ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے بتایا کہ انکی بہن اس وقت اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میری آپ سے گزارش ہے کہ میری بہن کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اُس کو جلد شفا دے اور صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔شاہد آفریدی نے اپنی بہن کیلئے لکھا کہ میری پیاری تم مضبوط رہو، میں جلد تمہارے پاس آنے کے لئے واپسی کا سفر کر رہا ہوں۔ شاہد آفریدی کے مداحوں نے انکی بہن کی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *