“ماضی کی ‘ملکہ حسن’ صابرہ سلطانہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور! مہنگی ادویات کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز سے جذباتی اپیل کر دی”

لاہور (پاکستان امیج) سینما سکرین پر ایک زمانے میں راج کرنے والی ماضی کی اداکارہ اور ملکہ حسن صابرہ سلطانہ اس وقت شدید کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، صابرہ سلطانہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے سبب چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہیں اور انہیں علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اداکارہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے براہ راست اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ بالکل اچھا نہیں لگتا کہ وہ ہاتھ پھیلا کر اپنی عزت نفس مجروح کریں، لیکن اب وہ مجبور ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “میری ادویات بہت مہنگی ہیں جس کے لیے میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔” صابرہ سلطانہ نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے مدد کی درخواست کی اور کہا کہ وہ ہر طرح سے ان کی خدمت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *