کراچی (پاکستان امیج) معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر و اداکار دانش تیمور کی آن اسکرین رومانوی اداکاری پر ان کی ٹانگ کھینچ کر ایک نیا سماں باندھ دیا۔ سوشل میڈیا پر شکاگو میں مداحوں سے ملاقات کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں عائزہ خان نے مداحوں سے پوچھا کہ کیا انہوں نے دانش تیمور کو اسکرین پر دوسری اداکاراؤں کے ساتھ رومانس کرتے دیکھا ہے؟ جب مداحوں نے “ہاں” میں جواب دیا تو عائزہ خان نے اسٹیج پر ہی دانش تیمور کو چیلنج کر دیا کہ وہ اتنی ہی شدت سے ان کے ساتھ رومانس کرکے دکھائیں۔ اس عوامی چیلنج پر مداحوں نے شور مچا کر اداکارہ کا ساتھ دیا، جبکہ شرمندہ ہوتے ہوئے دانش تیمور نے برجستہ جواب دیا کہ “بیگم کے ساتھ گھر پر بہت رومانس ہوتا ہے،” یوں وہ موقع سنبھالنے میں کامیاب ہو گئے، تاہم یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
Check Also
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔
لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …
Pakistan Image