عمانی بری فوج کے کمانڈرکی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

راولپنڈی (پاکستان امیج) عمانی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی کی جنرل ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عمان کی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، عمانی کمانڈر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کیلئے جاری کاوشوں کو سراہا، قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول رکھے، جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے عمانی کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *