نگران وزیراعظم کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی ہدایت

اسلام آباد (پاکستان امیج) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم نے اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کر دی۔ نگران وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ حکام کو قیمتوں میں کمی کے لیے سخت طریقہ کار اپنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے تمام وزرائے اعلیٰ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ قیمتوں میں کمی کو یقینی بنائیں اور تمام توجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے پر مرکوز رکھی جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *