سائفر کیس، شاہ محمود قریشی نے جیل میں ٹرائل کا اقدام چیلنج کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج) سابق وزیر خارجہ شاہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین محمود قریشی نے بھی جیل ٹرائل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے ایڈووکیٹ سید علی بخاری کے توسط سے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روکے، بغیر کسی نوٹیفکیشن کے میرا جیل ٹرائل جاری ہے لہٰذا عدالت جیل ٹرائل کے بجائے اوپن کورٹ میں سماعت کرے۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عدالت سے 9 اکتوبر کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دینے اور آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *