عمران خان کیخلاف وزیراعظم شہباز شریف کا ہتک عزت کا دعویٰ ، عدالت آج سماعت کرے گی

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت آج ہو گی۔

ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی وزیراعظم شہباز شریف کے دعویٰ پر سماعت کرینگے ، عدالت نے شہباز شریف کے گواہوں کو طلب کر رکھا ہے ، وفاقی وزیر عطا تارڑ عدالت کے روبرو پیش ہونگے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

شہباز شریف کا مؤقف ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے ان پر جھوٹا الزام عائد کیا، جس سے ان کی شہرت متاثر ہوئی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو الزام تراشی پر 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *