27 ویں آئینی ترمیم کب لا رہے ہیں ؟ رانا ثناءاللہ کا اہم بیان آ گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ آئین مقدس دستاویز ہوتی ہے لیکن حرف آخر نہیں ہوتی، مثبت بات چیت اور بحث جمہوریت کا خاصا ہے۔

ایک انٹرویو میں رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ آئین میں بہتری کیلئے ترامیم کی جاتی ہیں، 26 ویں ترمیم کے بعد جن چیزوں پربات ہو رہی ہے وہ ہوتی رہے گی۔

راناثناءاللہ نے کہا کہ 27 ویں ترمیم آنے کی بات ہے لیکن ابھی آئی نہیں ، ایسا بھی نہیں کہ اب ہم صبح 27ویں ترمیم لا رہے ہیں،ا س حوالے سے مشاورت کاعمل شروع ہے،پیپلزپارٹی سے بھی مشاور ت کی گئی ہے۔ مولانافضل الرحمان سمیت سب کو منائیں گے

ان کا کہنا تھا کہ اختیا ۔ر اب چیف جسٹس اورجوڈیشل کمیشن کے پاس ہی ہو گا، 18 ویں ترمیم سے ن لیگ کوکوئی مسئلہ نہیں، 18 ویں ترمیم صوبے اورفیڈریشن کے وسائل کی تقسیم سے متعلق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں اور مرکزکے پاس وسائل میں توازن کی ضرورت ہے، دفاعی اخراجات اورقرض کی ادائیگی کے بعد وفاق کے پاس کچھ نہیں بچتا ، وفاق کو قرض لیکر معاملات چلاناپڑتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پنجاب: میٹرک پاس طلبہ کے لیے 17 میڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)میٹرک کے بعد صحت کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *