پنجاب حکومت کا دفعہ 144 کے حوالے سے اہم فیصلہ

لاہور(پاکستان امیج)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں ایک مرتبہ پھر دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع کر دی۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں ہر قسم کے احتجاج ، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے۔

صوبے بھر میں 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے اوراسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے اس کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال ، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہو گا، سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران اور عدالتیں بھی پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

واضح رہے اس قبل بھی دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کی گئی تھی ، محکمہ داخلہ نے بتایا تھا کہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشتگردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *