لکھنؤ(پاکستان امیج)آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 14ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 5وکٹوں سے شکست دے دی ۔ سری لنکانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 209رنز بنائے اور پوری ٹیم آوٹ ہوگئی جس کے جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جوکہ درست ثابت نہ ہوا ۔سری لنکا کی طرف سے کوشل پریرا 78 اور پاتھم نسانکا 61 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہےجبکہ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کھیل پیش نہ کر سکا ، آٹھ کھلاڑی ڈبل فگر میں ہی آئے بغیر آوٹ ہو گئے۔آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زمپا نے 4، پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے 2، 2 جبکہ گلین میکسویل نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش52، ڈیوڈ وارنر 11، سٹیو سمتھ 0، جوش انگلس 58 اور مارنس لبو شگنے 40 سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ سری لنکاکی جانب سے دلشان مدھو شنکا نے تین آسٹریلوی بلے بازوں کو آوٹ کیا۔
Pakistan Image