عسکری ٹاور حملہ کیس:پی ٹی آئی رہنماؤں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور (پاکستان امیج)انسدادِ دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور حملے میں نامزد رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد ،اعجاز چودھری سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چودھری سمیت دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر تھانہ گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *