پاک افغان سرحد پرخوارج کے گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام، خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

پشاور(پاکستان امیج) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پرخوارج کے گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت کو بروقت شناخت کرلیا اور خوارج کی دراندازی کی کوشش کو مؤثر انداز میں ناکام بنادیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہوئے جن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی رہنما امجد عرف مزاحم بھی شامل تھا جو خارجی نور ولی کا نائب تھا اور افغانستان میں رہ کر پاکستان میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجی سرغنہ بھارتی آلہ کارتنظیم فتنہ الخوارج کی رہبری شوریٰ کا سربراہ تھا، خارجی سرغنہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھا اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کی قیادت افغانستان میں رہ کرپاکستان میں دراندازی کی کوششوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے، فتنہ الخوارج کا مقصد پاکستان میں اپنی موجودگی کا تاثر پیدا کرنا ہے تاہم پاکستانی فورسز کے مؤثر آپریشنز سے ان کے حوصلے پست ہوچکے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *