ورلڈکپ میں گرین شرٹس کا راج ہوگا،عوام بھارت سے بدترین شکست کے باوجود پر امید ہیں : اپسوس کا نیاسروے جاری

لاہور (پاکستان امیج) ورلڈکپ میں گرین شرٹس کا راج ہوگا،عوام بھارت سے بدترین شکست کے باوجود پر امید ہیں ۔ اپسوس پاکستان نے عوام کی رائے پر مبنی نیاسروے جاری کردیا۔بیٹنگ ہو یا بولنگ گرین شرٹس کا راج ہوگا، سروے میں ورلڈ کپ میں 42فیصد پاکستانیوں نے بابراعظم اور 37فیصد نے بیٹنگ میں محمد رضوان سے بہترین پرفارمنس کی اُمیدظاہر کر دی ۔”جیو نیوز ” کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت کےخلاف بدترین کارکردگی کے باوجود پاکستانی عوام نے قومی ٹیم سے امیدیں ہیں۔ پاکستانی عوام کا ماننا ہے کہ بیٹنگ ہو یا بولنگ ورلڈکپ میں گرین شرٹس کا راج ہوگا۔ سروے میں ورلڈ کپ میں 42فیصد پاکستانیوں نے بابراعظم اور 37فیصد نے بیٹنگ میں محمد رضوان سے بہترین پرفارمنس کی اُمیدظاہر کی۔

47 فیصد پاکستانیوں کو یقین تھا کہ سب سے زیادہ وکٹیں شاہین آفریدی کی ہوں گی، فیلڈ نگ میں 21 فیصد نے شاداب خان، 18 فیصد نے بابر اعظم جب کہ وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان سے 65 فیصد پاکستانی اچھی کارکردگی کی امید باند ھے نظر آئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *