بدھ کی چھٹی ہو گی یا نہیں؟ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم قدم اٹھا لیا

لاہور (پاکستان امیج)ممکنہ سموگ کے پیشگی اقدامات کے تناظر میں تعلیمی اداروں میں بدھ کی چھٹی ہو گی یا نہیں؟ اس کا فیصلہ آج متوقع ہے ، وزیر اعلی محسن نقوی نے سموگ کی صورتحال کے تناظر آج فیصلہ کن اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اتفاق رائے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینر ممبر بورڈ آف ریونیو ، سیکرٹریز زراعت ، صحت،خزانہ، تعمیرات و مواصلات، ٹرانسپورٹ،لوکل گورنمنٹ، ماہرین ماحولیات اور دیگرمتعلقہ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

اجلاس کے بعد نگران صوبائی وزیر تعلیم، وزیر اطلاعات اور وزیر ماحولیات آج شام پریس کانفرنس میں فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *