“سہیل آفریدی جس کام کے لیے آئے ہیں وہ کام کرنے سے پہلے فارغ ہو جائیں گے ” طلال چوہدری

اسلام آباد (پاکستان امیج) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی جس کام کے لیے آئے ہیں وہ کام کرنے سے پہلے فارغ ہو جائیں گے۔

طلال چوہدری نےجیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی نہ صرف خود جائیں گے بلکہ پی ٹی آئی کو بھی ساتھ لے کر جائیں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے حکومت کی جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنی گالا منتقل کرنے کی ڈیل کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دن کے اجالے میں لکھ کر دیں کہ وہ بنی گالا یا نتھیا گلی منتقل ہونا چاہتے ہیں تو غور کریں گے، ریاست کے لیے ان کی ساری بلیک میلنگ ایک ڈیل کی خاطر ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *