لاہور ہائیکورٹ؛ فرخ حبیب کی بازیابی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنمافرخ حبیب کی بازیابی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،فرخ حبیب کے بھائی نے ابوذر سلمان نیازی ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی،آئی جی پنجاب نے فرخ حبیب کی حراست میں نہ ہونے کے بارے میں رپورٹ پیش کی،وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ فرخ حبیب پنجاب پولیس کی تحویل میں نہیں ہیں، عدالت نے فرخ حبیب کی بازیابی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *