ٹانک میں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کا اسکول دھماکے سے اڑا دیا

پشاور(پاکستان امیج)خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے گرلز اسکول سے دھماکے سے تباہ کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے ضلع ٹانک کے علاقے گرہ بڈھا میں واقعہ گرلز پرائمری اسکول کو دھماکا کرکے تباہ کردیا۔

ڈی پی او ٹانک شبیر حسین شاہ نے بتایاکہ دھماکے سےگرلز پرائمری اسکول کی عمارت مکمل تباہ ہوگئی ہے تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی پی او کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقےکی ناکہ بندی کرکےسرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *