پاکستانی کرکٹرز سے نامناسب رویہ ، سٹیڈیم میں بیٹھے شخص نے سمجھانے والی خاتون پولیس اہلکار کو ہی طمانچہ رسید کردیا، ویڈیو وائرل

احمد آباد (پاکستان امیج) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں اگرچہ بھارت کی کارکردگی پاکستان پر غالب رہی اور بھارت باآسانی گرین شرٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب ہوگیا لیکن احمد آباد سٹیڈیم میں موجود شائقین کا نامناسب رویہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگیا۔

میچ کے دوران سٹیڈیم میں جہاں لاکھوں کے مجمع میں ہزار پاکستانی فینز بھی نظر نہ آئے وہیں بھارتی شائقین کا پاکستانی کھلاڑیوں سے نامناسب رویہ بھی دیکھا گیا۔کہیں ٹاس کے بعد بھارت کے شائقین پاکستانی کپتان بابر اعظم کو تنگ کرتے ہوئے نظر آئے تو کہیں رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد ان کے پویلین لوٹتے وقت شائقین نے ہندو پرستانہ نعرے لگائے اور نامناسب لفظوں کا استعمال کیا جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہیں۔

اب سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سٹیڈیم میں موجود ایک فین کو خاتون پولیس سے بدتمیزی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں خاتون پولیس اہلکار کے سمجھانے پر کرسی پر بیٹھے شخص کو پہلے مسلسل بحث کرتے دیکھا گیا جب تنگ آکر خاتون پولیس اہلکار نے اس شخص کو تھپڑمارا تو اس شخص نے بھی بغیر کسی لحاظ مروت کے خاتون پولیس محافظ پر طمانچہ رسید کر دیا، اس واقعے کے بعد خاتون پولیس اہلکار نے مزید برہمی کا اظہار بھی کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *