راولپنڈی ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی

راولپنڈی (پاکستان امیج)راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1 ، 1 سے برابر کر دی۔

پاکستان کی ٹیم دوسری اننگ میں صرف 138 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ جنوبی افریقی ٹیم نے 68 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ جنوبی افریقا نے 18 سال (2007 ) کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کی۔

پاکستان نے 71 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو صرف 16 کے مجموعی اسکور پر امام الحق (9)، عبداللہ شفیق (6) اور کپتان شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

بابر اعظم اور سعود شکیل نے 44 رنز کی شراکت سے اننگز کو سہارا دینے کی کوشش کی، تاہم سعود شکیل 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے، اور اسے جنوبی افریقا پر صرف 23 رنز کی معمولی برتری حاصل تھی۔

تاہم آج صبح کھیل کے آغاز کیساتھ ہی پاکستانی بیٹرز کے قدم اکھڑ گئے اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی۔

بابر اعظم 50 جبکہ ان کے فوراً بعد محمد رضوان 39 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ساتویں وکٹ نعمان علی کی گری جو کوئی بھی رنز اسکور نہ بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کی بولرز کا آٹھواں شکار شاہین شاہ آفریدی تھے جہنوں نے نعمان علی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے رنز کا اکاؤنٹ کھولا ہی نہیں۔

اس کے بعد سلمان علی آغا کی باری آئی جنہیں کیشو مہاراج نے 28 رنز پر آؤٹ کیا۔

آخری وکٹ ساجد علی کی گری۔ انہوں نے 16 گیندوں پر 13 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے بولرز کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ انہوں نے پاکستان کے 3 کھلاڑیوں کو کوئی رن بنانے کا موقع ہی نہیں دیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے سائمن ہارمر نے 5 اور کگیسو ربادا نے 3 وکٹیں حاصل کی۔ مارکو جینسن اور کیشو مہاراج کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پاکستان نے پہلی اننگ میں 333 جبکہ جنوبی افریقہ نے 404 رنز بنائے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *