پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

اسلام آباد (پاکستان امیج) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا گیا ۔

اعلان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 283 روپے38 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 22 روپے43 پیسے کمی کی گئی ہے ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت214 روپے85 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔ ہائی سیپڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ، ہائی سیپڈ ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *