بھارت سے شکست کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان کا انوکھا اقدام

نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمدرضوان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند کر دیا۔

جیو نیوز کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا صارفین نےکھلاڑیوں کے انسٹاگرام پر مذہب اور قومیت کو نشانہ بنایاجس کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی آخری تین انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند ہے اور آئندہ چند روز تک کمنٹس سیکشن محدود رہےگا، دوسری جانب محمد رضوان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو محدود کردیاہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بابراعظم نے آج اپنی سالگرہ کے موقع پر پوسٹ کی تو کمنٹس سیکشن تب بھی محدود ہی رہا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *