بابراعظم کوسالگرہ پر حسن علی کی بیٹی نے گلدستہ پیش کیا،ویڈیو وائرل

احمد آباد(پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو 29 ویں سالگرہ کے موقع پر فاسٹ بولر حسن علی کی بیٹی نے احمد آباد میں گلدستہ پیش کر کے مبارکباد دی۔اس موقع پر بابر اعظم نے حسن علی کی بیٹی کو گلے لگا کر شکریہ ادا کیا اور محبت کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھارتی شہر احمد آباد سے خصوصی طیارے پر بنگلورو کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف 20 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *