کراچی (پاکستان امیج)معروف اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین (yasir hussain)کا کہنا ہے کہ وہ مرحوم مذہبی سکالر عامر لیاقت حسین (aamir liaquat)کو خواب میں دیکھ چکے ہیں۔
اشنا شاہ کو دیے گئے انٹرویو کا ایک پرانا کلپ وائرل ہورہا ہے جس دوران انہوں نے میزبان سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی تھی۔
اس دوران یاسر حسین نے انکشاف کیا تھا کہ میں نے عامر لیاقت کو خواب میں دیکھا ہے۔
یاسر حسین نے اپنا خواب بتاتے ہوئے کہا کہ ’’خواب میں عامر لیاقت امریکا میں ایک بے حد خوبصورت گھر میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے اور میں ان کے گھر قیام کیلئے گیا تھا‘‘۔
View this post on Instagram
اداکار نے مزید بتایا کہ خواب میں عامر لیاقت نے شلوار قمیض زیب تن کی ہوئی تھی۔یاد رہےرکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین 9 جون 2022 کو کراچی میں انتقال کرگئےتھے۔
Pakistan Image