روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

اسلام آبادپاکستان امیج)راولپنڈی اسلام آباد کے تندور مالکان نے من مانی قیمتیں وصول کرنا شروع کر دیں۔

جڑواں شہروں میں نان بائیوں نے روٹی نان roti naan اور پراٹھے کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا ہے۔

نان بائیوں نے روٹی کی قیمت 15روپے سے بڑھا کر 20روپے کردی ہے، نان کی قیمت 25روپے کے بجائے 30 روپے کردی گئی۔

کلچہ کی قیمت 30روپے سے بڑھاکر40 روپے مقرر کردی گئی ہے، نان بائی پراٹھا 50 کے بجائے 60روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

نان بائیوں کی جانب سے قیمتوں میں کئے گئے خود ساتختہ اضافے پر راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ خاموش ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *