حکومت پاکستان کا غیرملکی سرمایہ کاری لانے کیلیے خصوصی ویزا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)حکومت پاکستان نے غیرملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے خصوصی ویزا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع وزارت داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے والوں کو بزنس ویزے دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی پاسپورٹ رینکنگ میں پاکستان کو بڑا جھٹکا! تفصیلات سامنے آگئیں

ذرائع کے مطابق نئی مجوزہ پالیسی کے تحت بزنس ویزے پر کاروباری افراد کو ملٹی پل ویزے جاری کیے جائیں گے، نئی پالیسی کے تحت افغان شہری بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے والے افغان شہری بزنس ویزہ حاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *