ضلعی انتظامیہ کا (ن) لیگ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ ، پی ٹی آئی کو جواب

لاہور(پاکستان امیج)ضلعی انتظامیہ نے (ن )لیگ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے قائد میاں نوازشریف کی وطن واپسی پر 21اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے رکھی ہے، ضلعی انتظامیہ نے ن لیگ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس آئندہ دو روز میں ہو گا،مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مشروط دی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست کا جائزہ لیا،جلسے کی اجازت ملنا مشکل ہے ،پی ٹی آئی جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے وہاں اجازت دینا ممکن نہیں ،پی ٹی آئی نے بڑے گراؤنڈ میں جلسہ کرنا ہو تو غور کیا جا سکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *