ورلڈکپ، حنا پرویز بٹ نے ٹیم کی پرفارمنس سے متعلق کیاگیا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا

لاہور(پاکستان امیج) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے اہم میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی اور ٹیم 191 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ٹیم کی خراب کارکردگی پر سوشل میڈیا پر مختلف شخصیات کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس پر سیاسی تبصرہ کیا، جسے بعد میں ڈیلیٹ کردیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ’ پاکستانی ٹیم نے آج پی ٹی آئی والی کارکردگی دکھا کر پوری قوم کو مایوس کیا۔ حنا پرویز بٹ نے پاکستانی ٹیم کی میچ میں کارکردگی پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *