ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان کو پہلی فتح کی تلاش، آج انگلینڈ سے مقابلہ

کراچی(پاکستان امیج)آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم پہلی فتح کی تلاش میں آج انگلینڈ کیخلاف میدان میں اترے گی۔

گزشتہ روز گرین شرٹس کی کولمبو میں ٹریننگ کا سلسلہ بارش کے باعث 2 گھنٹے جاری رہ سکا، نائٹ ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ پرخصوصی توجہ دی گئی۔

بیٹرز اوربولرزکو کوچز نے کھیل میں بہتری سے متعلق رہنمائی فراہم کی، مسلسل بارش کے سبب فیلڈنگ سیشن منسوخ کرنا پڑگیا۔

انگلینڈ سے مقابلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، دریں اثنا گزشتہ روزنیوزی لینڈ اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر ہوگیا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *