ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پی سی بی کا بیان بھی آگیا

لاہور(پاکستان امیج)عالمی کپ میں بھارت سے ہارنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آج کے میچ میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں پی سی بی کا کہنا تھا کہ آج مشکل دن تھا، بھارت نے آج کے میچ میں فتح حاصل کی، ٹیم ورلڈکپ 2023 کا اپنا اگلا میچ آسٹریلیا سے کھیلنے اب بنگلور روانہ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس پوسٹ کے ساتھ میچ کے دوران لی گئی قومی پلیئرز کی تصویر بھی شیئر کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گرین شرٹس بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں بری طرح ناکام رہے، بالخصوص پاکستانی بیٹرز کی کارکردگی کافی خراب رہی اور وہ بڑا سکور کرنے کا موقع گنوا بیٹھے۔اس میچ کے اختتام پر پی سی بی کی ٹوئٹ وائرل ہوگئی، جس میں آج کے دن کو پاکستان کے لیے مشکل قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ مقابلوں میں لگاتار آٹھویں شکست پر شائقین کافی برہم ہیں۔ ایک مرحلے پر قومی ٹیم کے 152 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ تھے مگر پھر اچانک پوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت باآسانی 7 وکٹو سے میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *