اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد آج بڑی تیزی، 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد آج بڑی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔

بازار حصص میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مارکیٹ کا آغاز 3 ہزار 652 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 96 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور مجموعی طور پر 4 ہزار 249 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 693 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید نوعیت کی مندی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 5 کھرب ڈوب گئے تھے جب کہ مارکیٹ کئی نفسیاتی سطحیں کھو بیٹھی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *