’بی سی سی آئی نے پاکستانی ٹیم پر کالا جادو کرایا‘ حریم شاہ بھی میدان میں آگئیں

کراچی(پاکستان امیج) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے پاکستانی ٹیم پر کالا جادو کروایا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرکے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا، پاکستان کی بدترین شکست پر شائقین بےحد مایوس ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی جانب سے پاکستانیوں کا مذاق بھی اُڑایا جارہا ہے، ایسے میں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاک بھارت میچ سے متعلق ایک حیران کُن دعویٰ کیا ہے۔

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ‘معتبر ذرائع کے مطابق’ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر کالا جادو کرنے کے لیے کالے جادو کے ماہر کارتک چکرورتی کی خدمات حاصل کیں’۔

ٹک ٹاکر نے آئی سی سی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس کی تحقیقات کی جائے، یہ ناقابل قبول ہے‘۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *