پشاور، شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

پشاور(پاکستان امیج)پشاور میں گھر کے سربراہ نے بیوی اور بیٹیوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پشاور کے علاقے چمکنی میں پیش آیا جہاں فضل حیدر نامی شخص نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ بیوی بچوں کےقتل کرنے کے بعد ملزم فضل حیدر نے خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق فضل حیدر نوشہرہ ڈرائی پورٹ میں ملازمت کرتا تھا تاہم قتل اور خودکشی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ہے، چاروں افراد کی لاشیں تحویل میں لےکر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *