پاکستان کے خلاف اہم ترین میچ میں جیت ,روہت شرما نے ردعمل دیدیا

احمد آباد (پاکستان امیج)پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ 2023 کے اہم ترین میچ میں 7 وکٹوں سے جیت پر بھارتی کپتان روہت شرما نے ردعمل دیدیا، کہتے ہیں وہ سمجھے تھے کہ 280 رنز تک کا ہدف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے باؤلرزنے ورلڈ کپ کے اب تک کے تینوں میچوں میں عمدہ باؤلنگ کی، جس کی وجہ سے ٹیم کو کامیابی مل رہی ہے،احمد آباد کی پچ 190 رنز سے زیادہ کی تھی، ہم تو سمجھے تھے کہ 280 رنز تک کا ہدف ملے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام 6 باؤلرز کی اچھی باؤلنگ کی وجہ سے پاکستان کم رنز بناسکا، ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی ہماری ٹیم فارم میں تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *