پاکستان کی بیٹنگ لائن کی ناکامی پر شعیب اختر برس پڑے ، ویڈیو جاری

لاہور (پاکستان امیج) احمد آباد میں ہونیوالے پاک ، بھارت ٹاکرے میں پاکستان کی بیٹنگ لائن کی ناکامی پر شعیب اختر برس پڑے ،سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم “ایکس “پر اپنےویڈیو میسیج میں راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ اتنی زبردست بیٹنگ پچ پر بڑا اسکور کرنے کا موقع پاکستانی ٹیم نے ضائع کردیا ۔ ٹیم کو بہت اچھا موقع ملا مگر اس کے پاس ٹیلنٹ نہیں تھا اور یہ لوگ بڑا سکور نہیں کرسکے جو بہت مایوس کن ہے۔

“جنگ ” کے مطابق شعیب اختر نے بھارتی ٹیم کی بولنگ لائن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑی زبردست بولنگ کی جبکہ روہیت شرما نے بھی عمدہ کپتانی کا مظاہرہ کیا اور اتنے زبردست بولرز کا انتخاب کیا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *