21 اکتوبر کو مینار پاکستان پرہونے والا جلسہ ہر جلسے کا ریکارڈ توڑ ے گا،راناثنااللہ

لاہور (پاکستان امیج)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کی زیر صدارت پنجاب کے تنظیمی عہدیداران، ڈویژنل صدور اور کوآرڈی نیٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی 21 اکتوبر کی واپسی کے حوالے سے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، لیگی رہنما راناثنا اللہ نے تمام تنظیمی عہدیداران اور کوآرڈی نیٹرز کی طرف سے تیاریوں پر پیش کی جانے والی رپورٹس پراطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے طول و عرض میں اس وقت نوازشریف کی واپسی ہی ایک اہم ایونٹ ہے اور پوری قوم اسکی تیاریوں میں مصروف ہے،21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ کبھی بھلایا نہ جانے والا واقعہ ہوگا،اور یہ ہر جلسے کا ریکارڈ توڑ دے گا،اس وقت پاکستان کا ہر غریب قائد کی واپسی میں اپنے حالات کو بدلنے کی امید کی طرح دیکھتا ہے،مینار پاکستان کا تاریخی جلسہ اور قائد نواز شریف کی تقریر پاکستان کے روشن ،پرامن اور معاشی مستقبل کی نوید ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *