اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، نادرا نے مختلف ممالک میں کاؤنٹرز فعال کر دیے

اسلام آباد(پاکستان امیج)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے مختلف ممالک میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے۔

نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف ممالک کے سفارتخانوں میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے ہیں۔

نادرا کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا میں مونٹریال اور وینکوور، میلان (اٹلی)، مناما (بحرین) اور عمان (اردن) میں کاؤنٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اٹلی کے شہر روم میں بھی جلد نادرا کاؤنٹر کا آغاز کر دیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *