پشاور(پاکستان امیج)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا لیکن ایسا نہیں ہوا۔
پشاور میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا ایک نکات یہ تھا کہ اس حوالے سے بیانیہ بنایا جائے گا لیکن ایسا بھی نہیں کیا گیا بلکہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ کیا ہر مسئلے کا حل بات چیت میں ہے، اگر دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے ہیں تو مسئلہ کیسے حل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
Pakistan Image