مریم نواز کی پیشی پر نیب آفس پر حملے کا معاملہ،ڈپٹی پراسیکیوٹر کی مقدمہ خارج کرنے کی استدعا،عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور(پاکستان امیج)انسداد دہشتگردی عدالت نے مریم نواز کی پیشی پر نیب آفس پر حملے کا مقدمہ خارج کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیاجو24اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس پر حملے کے معاملے پرڈپٹی پراسیکیوٹر نے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کردی،مقدمے کے اخراج کی رپورٹ پر عدالتی کارروائی مکمل ہو گئی۔

عدالت نے پولیس کی مقدمہ اخراج رپورٹ پر فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت 24اکتوبر کو اخراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *