گاڑیوں کے شوقین ہو جائیں تیار، اب ملیں گی سستی گاڑیاں! انڈس موٹرز کا حیران کن فیصلہ

کراچی (پاکستان امیج)معروف آٹو کمپنی انڈس موٹرز نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ ملک کی آٹو انڈسٹری میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہے۔کمپنی نے فیصلہ حکومت کی جانب سے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت کے بعد کیا ہے۔

دستاویزی کارروائیوں پر مشاورت

کمپنی نے اس سلسلے میں انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (EDB) سے رابطہ کر لیا ہے تاکہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق تمام طریقہ کار، قواعد و ضوابط اور دستاویزی تقاضوں کی وضاحت حاصل کی جا سکے۔

لوکل اسمبلی بند نہیں ہو گی

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ وہ مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری کا عمل جاری رکھے گی تاکہ ملک میں روزگار اور مقامی صنعت کو سہارا دیا جا سکے تاہم اب وہ استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ میں بھی داخل ہونے کو تیار ہے۔

ہر قسم کی گاڑیاں لانے کا ارادہ

کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی کا کہنا ہے کہ جیسے ہی قانونی اور تکنیکی معاملات مکمل ہوں گے، کمپنی ہر قسم کے ماڈلز کی گاڑیاں درآمد کرے گی۔

قیمتوں کا فرق کب پتہ چلے گا؟

اس سوال پر کہ استعمال شدہ درآمد شدہ گاڑیاں، مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں سے سستی ہوں گی یا نہیں، سی ای او نے کہا کہ اصل فرق تب ہی معلوم ہو سکے گا جب درآمد کا عمل باقاعدہ شروع ہو گا۔

سروس نیٹ ورک پہلے سے تیار

انڈس موٹرز نے یہ بھی کہا ہے کہ کمپنی کے پاس ملک بھر میں 58 ڈیلرشپ کا وسیع نیٹ ورک موجود ہے جہاں تربیت یافتہ انجینئرز اور ٹیکنیشنز موجود ہیں تاکہ گاڑیاں درآمد ہونے کے بعد صارفین کو بہترین آفٹر سیلز سروس فراہم کی جا سکے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *