محکمہ موسمیات نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ چاند دیکھنے کےلیےموسمی حالات سازگارہوں گےاورمطلع جزوی طور پر ابر آلود یاصاف رہنےکا امکان ہے,جمادی الاول کاچاند 21 اکتوبرکوشام پانچ بجکر 25منٹ پرپیدا ہوگا،23 اکتوبر بروز جمعرات کو چاند نظر آنےکےقوی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ23 تاریخ کوچاند کی عمر 48 گھنٹے 57منٹ ہوگی جبکہ چاند کی بلندی 10 اعشاریہ 2 درجے ریکارڈ کی جائے گی،چاند کے نظر آنے کے لیے اس کی عمر کم از کم 19 گھنٹے اور بلندی 5 درجے یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *