عمر ایوب کی خالی نشست این اے 18 پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا۔ نشست عمرایوب کو 9 مئی مقدمات میں سزا ہونے کے باعث نااہلی پرسیٹ خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 18 میں 23 نومبر کو پولنگ ہوگی، کاغذات نامزدگی15 تا 17اکتوبرتک جمع کروائے جاسکتے ہیں عبوری فہرست 18 اکتوبرکوجاری ہوگی۔ 22 اکتوبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

این اے 18 میں کاغذات کی جانچ پڑتال کے خلاف اپیل 27 اکتوبر تک دائر کی جاسکے گی، 3 نومبر تک اپیلوں پر سماعت مکمل کرلی جائے گی۔ اپیلوں کے بعد امیدواروں کی عبوری فہرست چار نومبر کوجاری ہو گی۔ 5 نومبرتک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس جبکہ حتمی فہرست 5 نومبر کو جاری ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *