ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، کونسی ٹیم جیتے گی ؟ مشہور زمانہ نجومیوں نے پیشگوئیاں کر دیں

لاہور (پاکستان امیج)ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج بھار ت کے شہر احمد آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے جارہاہے جس کیلئے قومی ٹیم سٹیڈیم پہنچ چکی ہے جبکہ سٹیڈیم میں ایک لاکھ 32 ہزار شائقین کرکٹ کھیل سے محظوظ ہوں گے تاہم اس دوران شائقین کوبے چینی اس بات کی ہے کہ آخر فاتح کون ہوگا اور ا س حوالے سے مشہور ماہر علم نجوم انتظار حسین شاہ زنجانی نے پیشگوئی کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انتظار حسین شاہ زنجانی نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ آج ہونے والا سورج گرہن پاکستانی ٹیم کیلئے ممکنہ طور پر اچھا ثابت نہیں ہو گا جبکہ بھارتی ٹیم کو اس کا فائدہ مل سکتا ہے ۔
دوسری جانب راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ماہر علم نجوم محمد علی زنجانی نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ پاکستان ریکارڈ بناتے ہوئے ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دے۔انہوں نے مزید کہا کہ میچ کے دوران سورج گرہن ہوگا جس میں بھارتی کپتان روہت شرما پاکستانی کپتان بابراعظم پر غالب آ سکتے ہیں ۔محمد علی زنجانی نے پیشگوئی کی کہ آج پاکستان انڈیا کو ہرا سکتا ہے ۔
ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت 7 مرتبہ آمنے سامنے ہوئے اور ہر مرتبہ جیت بھارت کے نام رہی، پاکستان ورلڈ کپ میں بھارت کو ابھی تک ایک بھی میچ میں شکست نہیں دے سکا ہے ، بہر حال آج پاکستانی شائقین یہ روایت ٹوٹنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *