پنجاب حکومت نے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں سے سیکیورٹی واپس لے لی

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب حکومت نے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں سے سیکیورٹی واپس لے لی۔

ذرائع کے مطابق علی حیدرگیلانی اور دیگر بھائیوں سے سیکیورٹی واپس لی گئی ہے، پنجاب حکومت کے اقدام پر پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ میں کئی سال تک دہشتگردی کا نشانہ رہا ہوں، میری جان کواب بھی خطرہ ہے اس کےباوجود سیکیورٹی واپس لیناانتہائی غیر ذمہ دارانہ فیصلہ ہے۔

ابھی تک حکومت یا متعلقہ اداروں کی جانب سے اس فیصلے کی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *